سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلنے کے لیے حکومت پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکن حکومت کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی تھی۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے ٹیموں کے اعلان کے بعد سری لنکن حکومت نے اپنے بورڈ کو خط میں لکھا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے جس کے بعد سری لنکا کرکٹ نے اپنی حکومت کو ایک خط لکھ کر اپنے طور پر بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکا کی جانب سے دورہ پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیریز کے براڈکاسٹر نے سامان پاکستان منتقل کر دیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کو ویزہ فراہمی کیلئے پی سی بی کی جانب سے خط لکھ دیا گیا ہے۔