Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جس میں ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 72 رنز کی بدولت بھارت کو فتح ملی۔ اپنی اس اننگز کی بدولت ویرات کوہلی نے ساتھی کھلاڑی روہت شرما کے دو ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز پہلے روہت شرما کے پاس تھا لیکن ویرات کوہلی نے 2,441 رنز اسکور کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ روہت شرما 2,434 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بین الااقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی ویرات کوہلی (22) کے نام ہو گیا ہے جو پہلے روہت شرما (21) کے پاس تھا۔
بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔