Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی ٹیم نے باآسانی سات وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی۔ بھارت کی فتح کی اہم وجہ کپتان ویرات کوہلی کی شاندار اننگز تھی۔ ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز اسکور کیے تھے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
میچ میں شکست ہونے پر ڈیل اسٹین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تیز بولنگ کا استعمال اچھا ہے لیکن اس کا مزید فائدہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کو پتا ہو کہ کب اور کہاں اس کا استعمال کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بولنگ میں سیکھنے کے لیے سب سے بہترین ٹائم درمیانی اوورز ہوتے ہیں، ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم نے ہمیں آج اچھا سبق سکھایا۔ ڈیل اسٹین نے اگلے میچ کیلئے اپنی ٹیم سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔