Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سات سال سے ویرات کوہلی انڈین پریمیر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کے فرائض نبھا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ویرات اپنی ٹیم کو ایک بار بھی آئی پی ایل کا ٹائٹل نہیں جتوا سکے۔ گزشتہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور پلے آف تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی تھی۔ اس صورتحال میں ویرات کوہلی کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
ٹیم مینجمنٹ پر ان کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے دباؤ تھا مگر رائل چیلنجرز بنگلور کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مائیک ہیسن نے ان تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا اور صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ ویرات کوہلی ہی اگلے سیزن میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری ٹیم کی کپتانی ویرات کوہلی ہی کریں گے اور ہمیں کپتانی کے معاملے کے علاوہ دیگر مسائل کے حل پر توجہ دینی ہے، پلیئرز کو پریشر اور کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی ٹریننگ کرانی ہے تاکہ ہم اس بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔