Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے کراچی میں کینسر کے مرض میں مبتلا اپنے مداح سے ملاقات کی۔ بوم بوم کا کہنا ہے کہ ان کے مداح ان کا اثاثہ ہیں۔ شاہد آفریدی نے 13 سالہ بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا سید حسن سے ملاقات کی اور انہیں علاج کرانے کی پیشکش بھی کی۔ بوم بوم نے اپنی ٹی شرٹ اور کتاب بچے کو تحفے میں دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی پر فوکس کریں۔ انہوں نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دیں۔
بوم بوم نے کہا کہ دورہ ساؤتھ افریقہ سے پہلے سرفراز احمد سے اس حوالے سے بات ہوئی تھی، انہوں نے میری تجویز پر ہاں کی تھی لیکن ابھی تک ٹیسٹ ٹیم کی قیادت نہیں چھوڑی ہے۔