Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے اسپن بولر اکیلا دننجیا پر غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی نے پابندی عائد کر دی ہے۔ اکیلا دننجیا کا بولنگ ایکشن اگست میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا اور اب ان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
سری لنکن بولر کا بولنگ ایکشن کا بائیومیکنیک معائنہ بھارتی شہر چنائی کی لیبارٹری میں کیا گیا تھا جس میں ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار پایا۔ دو سال کے دوران دوسری مرتبہ بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر آئی سی سی نے ان پر پابندی عائد کی ہے۔
اکیلا دننجایا کو دسمبر 2018 میں بھی بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا اور جانچ پڑتال کے بعد انہیں فروری 2019 میں بولنگ کی اجازت ملی تھی۔ اپنی پابندی کے خاتمے کے بعد اکیلا دننجایا بولنگ ایکشن کی جانچ پڑتال کے لیے پھر سے آئی سی سی سے رابطہ کر سکیں گے۔