Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد سیریز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے میچز کے لیے دو پچز تیار کی جا رہی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے لیے تین پچز بنائی جا رہی ہیں۔
انکلوژرز کی صفائی کا کام بھی اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ سیکیورٹی کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو چکی ہے جبکہ نجی کوریئر کمپنی کے سینٹرز پر فروخت ہفتے سے شروع ہو گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔ دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو بھی انٹرنیشنل میچز کے لیے تیار کیا جا رہا ہے جہاں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد ہو گا۔