Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کو ورلڈکپ کی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو وہ کافی مایوس تھے مگر اب عثمان شنواری سب کچھ بھلا کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری نے کہا کہ انہیں کسی سلیکٹر سے کوئی شکوہ نہیں ہے، وہ سب کچھ بھلا کر اگلی سیریز پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور سری لنکا کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی جو نئی بات نہیں ہے بلکہ اونچ نیچ کے بجائے لائن جب سیدھی ہو جائے تو انسان مر جاتا ہے۔
عثمان شنواری نے مزید کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کا فیصلہ ذاتی ہے وہ خود زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ وہ تینوں فارمیٹس کھیل سکتے ہیں کہ نہیں تاہم میری ہمیشہ سے خواہش اور کوشش ہے کہ پرفارم کر کے تینوں فارمیٹس کی ٹیم میں جگہ بناؤں۔