Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے سیکیورٹی مینجر شان کیرل کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ انہیں اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ کیون رابرٹس نے آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا اور وہاں جا کر صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے کہا دورے سے پتہ چلا کہ سیکیورٹی سے متعلق کیا پلانز ہیں۔ سی ای او نے کہا کہ چیزیں درست سمت میں چل رہی ہیں، پرامید ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اس اہم فیصلے میں جلدبازی نہیں کریں گے۔
کیون رابرٹس نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ انہوں نے خود کو پاکستان میں محفوظ سمجھا۔ انہوں نے مزید کہا آسٹریلیا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر ان کے ملک واپس آئے اور اس سلسلے میں ہم پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔