Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کی جانب سے بہت دباؤ ہے جس وجہ سے انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ماضی میں سری لنکن پلیئرز سے بات کی کہ انہیں پاکستان آ کر کرکٹ کھیلنی چاہیے اور پی ایس ایل میں بھی حصہ لینا چاہیے لیکن ان کا جواب ہوتا ہے کہ ہم پر بھارت کا دباؤ ہے اگر ہم پاکستان میں آ کر کھیلیں گے تو آئی پی ایل کا کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا وہ بھی پروفیشنل کرکٹرز ہے انہیں جہاں زیادہ پیسہ ملے گا وہیں کھیلیں گے لیکن سری لنکا کرکٹ کو اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے رضامند کرنا چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ سری لنکا کو اس مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے سری لنکا کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔
ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت میں بہت کرکٹ کھیلی ہے وہاں مجھے ہمیشہ بہت عزت ملی، وہاں پر ہر شخص مودی نہیں ہے بلکہ اچھے لوگ بھی ہیں۔ شاہد آفریدی نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی بہت گندہ کردار ادا کر رہا ہے جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے اس سے بھارت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے۔