Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق، سرفراز احمد کیخلاف متنازع بیان دینے کے بعد ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئے۔ امام الحق نے پریس کانفرنس میں سرفراز احمد پر تنقید کی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے تمام میچ ریفریز، ٹیموں کے ہیڈکوچز اور مینجرز کو ای میل کے ذریعے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو وارننگ دی جائے کہ وہ کھیل کو متنازع نہ بنائیں۔
ای میل میں پی سی بی نے میچ ریفری، کوچز اور مینجرز کو ہدایت کی ہے کہ قائد ٹرافی کے دوران میڈیا ٹاک کو مثبت رکھا جائے۔ ای میل میں واضح بتایا گیا کہ مستقبل میں اس قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کہ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ امام الحق کو میچ ریفری نے چارج نہیں کیا لیکن انہیں وارننگ دے دی ہے۔