Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ نے لہیرو تھریمانے کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا یے۔ لہیرو تھریمانے نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ توجہ کرکٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان جانے پر فیملی کو بھی اعتراض نہیں کیونکہ ہم سب اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن کرکٹرز نے پاکستان جانے سے معذرت کی ہے وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جبکہ کوشش کریں گے کہ ان کھلاڑیوں کی کمی محسوس نہ ہو۔
سری لنکن کپتان نے مزید کہا پاکستان کیخلاف سیریز ایک نیا امتحان ہے کیونکہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ صرف تین میچوں میں مجھے قیادت کے فرائض ادا کرنے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کیخلاف سیریز میں کامیابی حاصل کریں۔