Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ عثمان شنواری نے کہا کہ اظہر محمود کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا زیادہ تجربہ تھا وہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلے ہوئے تھے اور ان کی کوچنگ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بولنگ میں زیادہ بہتری آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اظہر محمود کی کوچنگ ٹی ٹوئنٹی تک محدود تھی اور وقار یونس کے ساتھ تینوں فارمیٹس پر کام کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وقار یونس کے ساتھ نئی گیند پر کام کرنا ہے، سیم اور سوئنگ پر بھی مہارت حاصل کرنی ہے۔
عثمان شنواری نے ایک روزہ کرکٹ میں ریکارڈ ساز کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے 15 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ عثمان شنواری کو سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔