Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا شمار اپنے زمانے کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ بوم بوم کے نام سے مشہور ہونے والے شاہد آفریدی کو اپنی ایک میچ وننگ سنچری سست رفتار لگنے لگی۔
1998 میں ٹورونٹو میں ہونے والے سہارا فرینڈشپ کپ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوا تھا جس میں شاہد آفریدی نے 94 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی کر قومی ٹیم کا اسکور 316 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
آج اکیس سال بعد شاید آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا 94 گیندوں پر 109 رنز تو سست رفتار بیٹنگ ہے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی اس سنچری نے پاکستان کو بھارت کے خلاف کامیابی دلائی تھی۔ سہارا فرینڈشپ کپ میں پاکستان کو 1-4 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔