Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

حال ہی میں پاکستان کی کوچنگ سے فارغ کیے جانے والے مکی آرتھر کو اب نیوزی لینڈ میں نئی ذمہ داری مل گئی ہے۔ مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم سینٹرل اسٹیگز کی کوچنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ اپنی نئی نوکری کے حوالے سے مکی آرتھر کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کرکٹ سے مجھے بے انتہا لگاؤ ہے، نیوزی لینڈ کا کرکٹ سسٹم بہترین ہے اور چیمپئن سینٹرل اسٹیگز کو اعزاز کے دفاع کے لیے تیار کروں گا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز رواں سال دسمبر میں ہو گا۔
یاد رہے کہ مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رہے تھے اور ورلڈکپ کے بعد ان کو عہدے سے فارغ کر کے مصباح الحق کو ان کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔