Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے باورچی کاظم حسین کا انٹرویو جاری کیا گیا ہے۔ کاظم حسین کو کھانا بنانے کا شوق اپنی والدہ کو پکاتے دیکھ کر پیدا ہوا۔ کاظم حسین نے بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں کالج سے واپسی پر کھانا بنانے میں اپنی والدہ کا ہاتھ بٹاتے تھے، اسی شوق نے ان کو 1993 میں اپنی منزل تک پہنچا دیا اور 2006 میں انہوں نے پی سی بی میں بطور ایگزیکٹو شیف ملازمت اختیار کر لی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی خوراک کا خاص خیال رکھتے ہیں اور ان کے پکوان حفظانِ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کرتے ہیں۔ قومی پلیئرز کی خوراک کے حوالے سے شیف کاظم نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں میں سب سے اچھی خوراک محمد عرفان کی ہے، وہ اپنے قد اور جسامت کے لحاظ سے زیادہ خوراک لیتے ہیں۔
شعیب ملک کے متعلق کاظم حسین نے بتایا کہ ان کو پاستہ بہت پسند ہے اور وہ ان کے کھانے میں پاستہ لازمی شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے امام الحق کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنی ڈائٹ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں، وہ پھلوں اور دہی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔