Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں اپنے ننھے پرستار سید حسن سے ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔ کینسر میں مبتلا 13 سالہ پرستار سے ملاقات کے دوران شاہد آفریدی نے کرکٹ پر ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور جونیئر پلیئرز کو سینیئرز سے سیکھنے کے مواقع بھی ملیں گے مگر ان تمام چیزوں کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف اور یونس خان جیسے بڑے پلیئرز سے فائدہ اٹھانا چاہیے، انڈر-19 ٹیم کی بہتری کے لیے ان کی خدمات حاصل کی جائیں۔