Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ ختم ہونے کے بعد قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی اپنے بچوں کے ساتھ پریکٹس میں مصروف ہیں۔ اظہر علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کے صاحبزادے ابتسام اور اذان کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس موقع پر اظہر علی نے بچوں کے حوالے سے پیغام بھی دیا اور کہا کہ بچوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل بچوں کے لیے بہت ضروری ہے اور ہمیں اس حوالے سے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔
اظہر علی کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کے بچوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے اظہر علی کے بیٹوں کی بیٹنگ کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔