Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشز سیریز 2019 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں جگہ پانے کے لیے انگلینڈ کے خلاف ان کی بیٹنگ پرفارمنس کافی مددگار ثابت ہو گی۔ ساتھ انہوں نے اس تشویش کا اظہار بھی کر دیا کہ اسکواڈ میں جگہ پانے کی کوئی گارنٹی بھی نہیں ہے۔
میتھیو ویڈ نے ایشز سیریز میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔ وہ اسٹیو اسمتھ اور مانس لبوشین کے بعد سیریز میں آسٹریلیا کے تیسرے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے تھے۔ انہوں نے پانچ میچوں کی دس اننگز میں 33.70 کی اوسط سے 337 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا واپس لوٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ جب میں بھی آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے کھیل رہا ہوں کیونکہ آپ کبھی سو فیصد محفوظ محسوس نہیں کرتے۔