Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا کہ بطور کھلاڑی وہ اپنے مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے والد نے مجھے کہا تھا تم نے کرکٹ نہیں چھوڑنی، اس وقت تک کھیلو جب تک کھیل سکتے ہو اور اسی وجہ سے میں ابھی تک کھیل رہا ہوں۔
سابق کپتان سے سوال ہوا کہ وہ مصباح الحق کی تقرری کو کیسے دیکھتے ہیں تو شاہد آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، بطور پاکستانی ہمیں پی سی بی کے اس فیصلے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
ان سے بولنگ کوچ وقار یونس سے متعلق سوال کیا گیا تو سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں وہ صرف بولرز کے ساتھ اپنا کام کریں گے اور مصباح کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے۔