رواں سال پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی کرکٹر آصف علی کو خبر ملی کہ ان کی بیٹی دعا فاطمہ کینسر کے خلاف لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ہے تو وہ فوراََ امریکہ پہنچے جہاں ان کا علاج جاری تھا۔ دعا فاطمہ کی پاکستان میں تدفین کے بعد انہوں نے دوبارہ قومی ٹیم کو جوائن کیا اور ورلڈکپ 2019 میں شرکت کی۔
آصف علی کی زندگی کا پہیہ تو چل رہا ہے لیکن بیٹی کو کھونے کا غم آج بھی تازہ ہے۔ 20 ستمبر کو دعا فاطمہ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر آصف علی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آج تمہاری دوسری سالگرہ ہے، تم ہمیں بہت جلدی چھوڑ کر چلی گئی لیکن تم ہمیشہ میرے دل میں رہو گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم تمہیں روز بہت یاد کرتے ہیں، تمہیں سالگرہ مبارک ہو اور تم بہتر جگہ موجود ہو۔ آصف علی نے تمام لوگوں سے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔