ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن کو ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس مرتبہ پورا سیزن ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دنیا کی اس واحد ٹی ٹین لیگ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی منظوری حاصل ہے جبکہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کو لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے۔
ٹی ٹین لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لیے ایک ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو بنگلہ ٹائیگرز کا نام دیا گیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی اسٹار کرکٹرز شکیب الحسن اور تمیم اقبال کے بغیر آپ مشکل سے ہی کرکٹ کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔
ٹی ٹین لیگ کا تیسرا ایڈیشن 14 نومبر سے شروع ہو گا جس میں ناردرن واریئرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔