Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈکپ میں کھیلنے والی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔
ون ڈے ٹیم میں عابد علی، محمد رضوان، عثمان خان شنواری، افتخار احمد اور محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ حسن علی کو کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ڈینگی بخار سے صحتیاب ہونے والے شاہین آفریدی اور محمد حفیظ بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
سولہ رکنی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، بابر اعظم (نائب کپتان)، عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد ، عماد وسم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان خان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد بہت محنت کر رہے ہیں، وہ ہمارے پلان میں شامل ہیں جہاں ضرورت ہوئی ان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
فہیم اشرف کے بارے میں مصباح الحق نے کہا کہ میری سلیکشن کا معیار یہ ہے کہ کھلاڑی کی کوئی ایک چیز بیٹنگ یا بولنگ مکمل ہونی چاہیے، فہیم اشرف اپنی بیٹنگ اور بولنگ پر کام کر رہے ہیں، مستقبل میں انہیں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔