Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔ اسد شفیق نے کہا کہ مصباح الحق کے تجربے سے قومی ٹیم کو فائدہ ہو گا، سابق کپتان "مسٹر کول" ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ٹیم کے کپتان اسد شفیق نے کہا کہ مصباح الحق بہترین کپتان اور کھلاڑی رہے۔ سابق کپتان کی بطور ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجودگی کھلاڑیوں کیلئے حوصلہ افزا ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان جذبات نہیں بلکہ ٹھنڈے مزاج سے کام لیتے ہیں اور نوجوان کو ان کی موجودگی میں سب سے زیادہ فائدہ ہو گا۔ اسد شفیق نے دورہ سری لنکا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔
قائد اعظم ٹرافی پر گفتگو کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ پہلے راؤنڈ میں پچز تھوڑی سلو تھیں، امید ہے دوسرے راؤنڈ میں بلے اور گیند میں توازن رکھا جائے گا۔