Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے اوئن مورگن اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اوئن مورگن نے ورلڈکپ کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا کہ کھیل جاری رکھیں گے یا نہیں۔
دوسری طرد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ اوئن مورگن کرکٹ جاری رکھیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی نبھائیں گے۔
ایشز سیریز میں ٹیسٹ کپتان جو روٹ کی کپتانی پر بھی سوال اٹھا گئے مگر ایشلے جائلز کا کہنا ہے کہ لمبے فارمیٹ میں جو روٹ ہی کپتان برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے کوچ کے آنے کے بعد بھی ٹیم کی لیڈرشپ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔