Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے کم گو کھلاڑی کی بات کی جائے تو اسد شفیق کا نام سرفہرست نظر آتا ہے۔ وہ نہ زیادہ میڈیا پر آتے ہیں اور نہ ہی آج تک کسی تنازع کا شکار ہوئے مگر پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی نظر میں اسد شفیق ایک اچھے اداکار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے باورچی کاظم حسین کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں کھلاڑیوں کو کھانا کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ ان کھلاڑیوں میں ٹیسٹ بیسٹمین اسد شفیق بھی شامل تھے۔
کھانا کھاتے ہوئے اسد شفیق کی اداکاری پر سرفراز احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق کے اندر ایک بہت بڑا اداکار چھپا ہوا ہے۔