Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی پی ایس ایل کے علاوہ سال بھر اپنی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع اور وزارت یوتھ افیئرز کے تعاون سے ہونے والی لیگ کے میچز یونس خان کرکٹ اسٹیڈیم میرانشاہ میں 27 سے 29 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کرنے پر خوشی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں لانا ہمارا مشن ہے، یہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ اس لیگ میں مختلف مسالک کے مدارس کی شرکت سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا جبکہ مدارس کے طلبا کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔
لیگ میں قبائلی ڈسٹرکٹس کی 8 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی جن میں خیبر فیلکنز، جمرود کنگز، مہمند ٹائیگرز اورکزئی تھنڈرز وزیرستان فائٹرز ساؤتھ، وزیرستان وارئیرز نارتھ، باجوڑ لائنز اور خیبر ایگلز شامل ہیں۔