Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے نئے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی لاٹری لگ گئی ہے۔ ورلڈکپ 2019 اور ایشز سیریز میں زبردست پرفارمنس کا صلہ فاسٹ بولر کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے سینٹرل کنٹریکٹ کی صورت میں مل گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ کے دس کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اور محدود اوورز کی کرکٹ کے بارہ کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا ہے۔ جوفرا آرچر، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، جو روٹ، بین اسٹوکس اور کرس ووکس کو تمام فارمیٹس کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، روری برنز اور سیم کرن کو صرف ٹیسٹ میچز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے معین علی، جو ڈینلی، اوئن مورگن، عادل رشید، جیسن روئے اور مارک ووڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے۔