Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور ان کے اندر یہ جارحانہ انداز دو فاسٹ بولرز کو دیکھ کر آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے بتایا کہ جب میں بڑا ہوا تو پہلے وقار یونس کو بولنگ کراتے ہوئے دیکھا، ان کا جوش دیکھا اور پھر بعد میں ڈیل اسٹین آئے جن کے آؤٹ کرنے کے بعد کے جارحانہ انداز نے مجھے بہت متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں کو دیکھ کر پھر میں نے سوچا کہ اگر مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا تو میں بھی ان کی طرح کوئی جارحانہ انداز اپنا کر وکٹ لینے کی خوشی مناؤں گا تا کہ لوگ دیکھیں اور انجوائے کریں جس سے میری ٹیم اور مجھے حوصلہ ملے۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ جب وکٹ لوں تو لوگ اس کی وکٹ کے ساتھ ساتھ اس کے جشن منانے کے انداز کو بھی دیکھیں اور لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں لوگ مجھے میری پرفارمنس سے یاد رکھیں یا نہ رکھیں مگر میرے جارحانہ انداز کو یاد رکھیں۔