Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں مگر چنائی کے سراوانن ہری ان کے "سپر فین" ہیں۔ سراوانن ہری کا کہنا ہے کہ 2011 میں جب بھارت ورلڈ چیمپئن بنا اس وقت سے میں دھونی کا بڑا فین ہوں، دھونی کرکٹر ہونے کے علاوہ ایک اچھے انسان بھی ہیں اسی لیے مجھے ان سے بے انتہا لگاؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ میں دھونی کے بہت سے یادگار لمحات موجود ہیں مگر میرے لیے 2011 کے ورلڈکپ فائنل کے آخر میں لگایا گیا چھکا سب سے یادگار ہے۔
سراوانن ہری نے بتایا کہ وہ آئی پی ایل میں دھونی کی ٹیم چنائی سپر کنگز کو سپورٹ کرتے ہیں اور ٹیم کے رنگ کی مناسبت سے اپنے پورے چہرے اور جسم پر پیلا رنگ بھی کرتے ہیں۔
ان کے مطابق پورے جسم پر پینٹ کرنے میں تین سے چار گھنٹے لگتے ہیں جبکہ اس کو اتارنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ سراوانن ہری نے بتایا کہ وہ 2013 میں پہلی بار مہندر سنگھ دھونی سے ملے اور وہ لمحہ ان کی زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک ہے۔