Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر ہاتھ دھو کر ویرات کوہلی کے پیچھے پڑھ گئے ہیں۔ وہ ماضی میں کئی مرتبہ ویرات کوہلی کی کپتانی پر تنقید کرتے رہے ہیں اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے بھارتی کپتان کے بارے میں بیان دیا ہے کہ وہ ایک اچھے کپتان نہیں ہے۔
اوپننگ بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کامیابیاں تو حاصل کی ہیں لیکن ان کو روہت شرما اور ایم ایس دھونی کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کسی بھی کپتان کو اگر جانچنا ہے تو فرنچائز کرکٹ میں اس کی پرفارمنس دیکھنی چاہیے جہاں سینیئر کھلاڑیوں کی زیادہ سپورٹ نہیں ہوتی۔
گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی بطور کپتان آئی پی ایل میں کارکردگی سب کے سامنے ہے، وہ ایک مرتبہ بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلا سکے ہیں جبکہ دوسری جانب روہت شرما نے بہت شاندار کپتانی کا مظاہرہ کیا ہے۔