Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق اسپنر سعید اجمل نے سری لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے انکار کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سیریز کے لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجود دس کھلاڑیوں کا دورے سے معذرت کرنا بہت افسوس کی بات یے۔
سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالات اب بہت بہتر ہو گئے ہیں، کھلاڑی پی ایس ایل میں تو پاکستان آ کر کھیل لیتے ہیں لیکن سیریز کھیلنے کیلئے منع کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے منع کیا ہے انہیں پاکستان سپر لیگ 2020 کے ڈرافٹ میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔
سعید اجمل نے مزید کہا کہ جب 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تھا میں اس وقت قومی ٹیم کا حصہ تھا مگر اس کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں اور کئی انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان آ کر کھیلا، اس دوران سری لنکا کے کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تو اب انکار کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔