Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مائیکل ہسی نے 2005 میں رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا کی طرف سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے پونٹنگ کی قیادت میں بہت کرکٹ کھیلی اور وہ آئی پی ایل میں سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں چنائی سپر کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔
مائیکل ہسی سے سوال ہوا کہ دھونی اور پونٹنگ میں کون زیادہ بہتر کپتان تھا؟ تو انہوں نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے رکی پونٹنگ کا نام لیا۔
مائیکل ہسی نے کہا کہ وہ دھونی کی کپتانی میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے، وہ بھارتی ٹیم کے لیے سب سے بہترین کپتان رہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ رکی پونٹنگ ان سے بڑے کپتان تھے۔
رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا دو مرتبہ 2003 اور 2007 میں ورلڈ چیمپئن بنا۔ ان کی کپتانی میں آسٹریلوی ٹیم نے دو مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت نے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی۔