Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے اور کپتان سرفراز احمد بھی ٹیسٹ فارمیٹ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں جس وجہ سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ان کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے جلد ہٹا دیا جائے گا۔
اس حوالے سے جب بولنگ کوچ وقار یونس سے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ضرورت ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آئندہ بھی کپتان برقرار رکھنا چاہیے لیکن حتمی فیصلہ احسان مانی کریں گے۔
سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے 13 ٹیسٹ میچز کھیلے اور صرف چار میچوں میں ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔
اگر بحیثیت کپتان ان کی انفرادی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو سرفراز احمد نے 13 ٹیسٹ میچوں میں 25.81 کی اوسط سے 568 رنز اسکور کیے جس میں ان کی صرف تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔