Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ ہیملٹن مساکاڈزا نے افغانستان کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا اور جاتے ہوئے بھی ریکارڈ قائم کر گئے۔ انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 42 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کی بدولت ہیملٹن مساکاڈزا نے ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
آج تک کسی کرکٹر نے اپنے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں اتنی بڑی اننگز نہیں کھیلی۔ ان کی عمدہ اننگز کی بدولت زمبابوے کرکٹ ٹیم نے افغانستان کیخلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی کامیابی بھی حاصل کی۔
اس میچ سے قبل زمبابوے نے افغانستان کے خلاف 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے اور تمام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی فتح کے ساتھ زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کی فتوحات کو بھی بریک لگا دی۔