Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز اب پی ایس ایل کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی جیت کے لیے قسمت آزمائی کرے گی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نومبر میں ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔
لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز کی شمولیت پر بےحد خوش ہیں، ابوظہبی میں کرکٹ کی نئی روایات کو قائم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور قلندرز اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے بےچین ہیں۔
فواد رانا کا کہنا تھا کہ ہم سپر اسٹار کھلاڑیوں کو ابوظہبی کے گراؤنڈز میں لائیں گے تاکہ وہاں کے شائقین کرکٹ خوب لطف اٹھائیں، شاہد آفریدی کو آئیکون پلیئر کے طور پر سامنے لانا اسی کی ایک کڑی ہے۔