Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا انعقاد ہوا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ چناسوامی اسٹیڈیم بنگلور میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھارت کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے مہندر سنگھ دھونی کا ایک ریکارڈ برابر کر دیا۔
مہندر سنگھ دھونی نے بھارت کی جانب سے اب تک 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کے بعد روہت شرما بھی 98 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 98 میچوں میں 37.60 کی اوسط سے 1,617 رنز بنائے ہیں جبکہ روہت شرما اتنے ہی میچز کھیل کر 2,443 رنز بنا چکے ہیں اور انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔