Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 27 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم دس سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اب تک مجموعی طور پر 47 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 39 میچوں میں پاکستان کی ٹیم نے شرکت کی۔
پاکستان نے 39 میچوں میں 20 میں فتح سمیٹی اور 17 میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 8 میچز کھیلے گئے ہیں، قومی ٹیم نے پانچ جیتے اور تین میں شکست ہوئی۔ اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا اسکور 374 بھارت نے 2008 میں ہانگ کانگ کے خلاف بنایا تھا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز وسیم اکرم کو حاصل ہے جنہوں نے 23 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلے بازوں میں محمد یوسف نے یہاں 17 میچز کھیلے اور سب سے زیادہ 817 رنز اسکور کیے۔