Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کے دوسرے راؤنڈ کے میچز جاری ہیں۔ ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ اس میچ میں ناردرن کی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناردرن کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
سینٹرل پنجاب کے کپتان اظہر علی نے 155 اور کامران اکمل نے 157 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 433 تک پہنچایا۔ اس بڑے ٹوٹل کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 114 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم 319 رنز کے خسارے میں تھی۔
ناردرن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں اب تک کسی ٹیم کو شکست نہیں ہوئی ہے جبکہ پہلے راؤنڈ کے تینوں میچز ڈرا ہوئے تھے۔