Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں جیت کا سہرا ایسیکس کے سر پر سج گیا۔ ایسیکس کی ٹیم پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس کامیابی پر ایسیکس کے پلیئرز بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کرکٹرز نے ٹائٹل جیتنے پر ٹویٹر کے ذریعے بڑی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
ایسیکس کا حصہ رہنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ واہ! ہم چیمپئن بن گئے ہیں۔ روی بوپارا نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمارے لیے بہت خوشی کا دن تھا اور ہمیں اس ٹرافی کی اشد ضرورت تھی۔
ایسیکس کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے روی بوپارا نے مزید کہا کہ یہ سب ہماری ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور میں اپنے تمام سپورٹرز کا تہہ دل سے شکریہ گزار ہوں۔ کیمرون ڈیلپورٹ نے اس جیت کو ناقابلِ یقین قرار دیا۔