Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد عامر اور وہاب ریاض کے طویل دورانیے کی کرکٹ سے دور رہنے کے فیصلے کی حمایت کر دی ہے۔ حال ہی میں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا اور پھر وہاب ریاض بھی غیر معینہ مدت کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں بولرز کا فیصلہ درست ہے، ایک کھلاڑی زیادہ بہتر سمجھتا ہے کہ وہ کس فارمیٹ میں ٹیم کو کامیابی دلا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا اگر محمد عامر یو اے ای میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا تو بہت جلدی اس کی کرکٹ ختم ہو جائے گی جبکہ وہاب نے بھی ٹھیک فیصلہ کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے عمر گل کو بھی مشورہ دیا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو لیکن انہوں نے نہیں سنی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب عمر گل مجھے کہتے ہیں کہ آپ کا مشورہ ٹھیک تھا مجھے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے تھی۔