Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2019 میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے 13 میچوں میں 52.54 کی اوسط سے 578 رنز اسکور کیے تھے اور ٹورنامنٹ کی ابتداء سے ہی ٹاپ اسکورر رہے تھے۔
سمرسیٹ کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود ٹورنامنٹ کے اختتام تک بابر اعظم ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا اختتام ایسیکس ٹیم کی کامیابی سے ہوا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر بابر اعظم ہی 1 سنچری اور چار نصف سنچریوں کے ساتھ 578 رنز اسکور کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
بابر اعظم کے بعد سمرسیٹ کے ہی ٹام بینٹن 549 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔
#Pakistan#Somerset