Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ٹیسٹ میچ کی فیس ٹی ٹوئنٹی سے دگنی کر دی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کے کھلاڑی کو ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر 7 لاکھ 62 ہزار روپے ملیں گے، ون ڈے میچ کی فیس 4 لاکھ 68 ہزار ہو گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس 3 لاکھ 38 ہزار کر دی گئی ہے۔
بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 6 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹیسٹ میچ ملیں گے، ایک ون ڈے میچ کی فیس 3 لاکھ 90 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس 2 لاکھ 70 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
سی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 5 لاکھ 68 ہزار روپے فی ٹیسٹ میچ دیے جائیں گے۔ ون ڈے میچ فیس 3 لاکھ 12 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی میں 2 لاکھ 2 ہزار حصے میں آئیں گے۔
کھلاڑیوں کے بونس کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ رینکنگ کی ٹاپ تھری ٹیموں اور بھارت کو ٹیسٹ میچ ہرانے پر ہر پلیئر کو میچ فیس کا 100 فیصد اضافی معاوضہ بونس کے طور پر ملے گا۔ سیریز جیتنے پر 200 فیصد اضافی معاوضہ ملے گا۔ اس کے علاوہ آئی سی سی یا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں کامیابی پر 300 فیصد اضافی رقم کھلاڑیوں کو دی جائے گی۔