Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر جنید خان ورلڈکپ سے ڈراپ ہونے کا دکھ ابھی تک نہیں بھولے اور انہوں نے سلیکٹرز کو واضح پیغام دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید خان کہا کہ ورلڈکپ سے باہر ہونے پر کافی مایوسی ہوئی تھی، صوابی کے چھوٹے سے گاؤں سے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری پرفارمنس کیا رہی سب لوگ جانتے ہیں، میڈیا جب سلیکٹرز کو توجہ دلاتا ہے تب ہی ٹیم میں انتخاب ہوتا ہے۔ جنید خان نے واضح کیا کہ انھیں پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنا ہے انگلینڈ کیلئے نہیں، ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو عزت ملتی ہے وہ انگلش کرکٹر بن کر نہیں مل سکتی۔ جنید خان نے بتایا کہ ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہونے پر چار سال کاؤنٹی کھیلنے کی آفر ہوئی، معاہدہ کر لیتا تو پاکستان کا ڈومیسٹک سیزن اوورسیز پلیئر بن کر کھیلنا پڑتا۔