Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کی پاکستان ٹیم میں واپس آنے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ فواد عالم میڈیا سے گفتگو کے دوران زیادہ پرامید نظر نہیں آتے۔ قائد اعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ سنچریاں اسکور کرنے کے باوجود سلیکٹ نہیں ہو رہا، یہ چلتا رہتا ہے اور میرا کام پرفارم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے جس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اس کا جواب سلیکشن کمیٹی دے سکتی ہے۔ فواد عالم نے مزید کہا کہ میرے پورے کیریئر میں گراؤ زیادہ آئے، پریشانی ہوتی ہے اسی لیے کھلاڑی پھٹ پڑتے ہیں۔ پسندیدہ فارمیٹ کے حوالے سے ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ابھی تو کم بیک ہی نہیں ہو پا رہا تو فارمیٹ کی کیا بات کریں۔