Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میں کامران اکمل بھی سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ ناردرن ٹیم کے کامران اکمل نے 157 کی اننگز کھیلی اور بطور وکٹ کیپر بیٹسمین یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی 31ویں سنچری ثابت ہوئی۔ وہ بطور وکٹ کیپر بیٹسمین فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
پہلے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر لیس ایمز موجود ہیں جنہوں نے بطور وکٹ کیپر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56 سنچریاں اسکور کیں۔ اس ریکارڈ فہرست کے ٹاپ پانچ کھلاڑیوں میں حیران کن طور پر کمار سنگاکارا اور مہندر سنگھ دھونی کا نام شامل نہیں ہے۔
ایڈم گلکرسٹ نے بطور وکٹ کیپر کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں 29 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی جم پارکس 27 اور کرس ریڈ 26 سنچریوں کے بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔