Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل خان قائد اعظم ٹرافی 2019 میں سندھ ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سندھ نے اپنا پہلا میچ بلوچستان کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور اس میچ میں سہیل خان ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ سندھ کی ٹیم دوسرے راؤنڈ کا میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا کے خلاف کھیل رہی ہے۔
پہلی اننگز میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 476 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام تک خیبرپختونخوا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کر لیے تھے۔ پہلی اننگز میں سہیل خان ابھی تک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 450 کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیزترین 450 وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی بات کریں تو سب سے پہلے نمبر پر طاہر مغل موجود ہیں جنہوں نے 166 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ عبدالرؤف 168، فضل محمود اور وقار یونس 169، سمیع اللہ خان 173، فضل اکبر 174 اور سہیل خان 176 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔