Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کمنٹری کرنے آئے تو براڈکاسٹر نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگز کا گرافک اسکرین پر چلایا۔ سنجے منجریکر پاکستان کو پہلے نمبر پر دیکھ کر حیران رہ گئے اور کہا کہ میں حیران ہوں پاکستان کی ٹیم پہلے نمبر پر کیسے موجود ہے۔
شاید سنجے منجریکر یہ بھول گئے کہ پاکستان ٹیم نے ریکارڈ لگاتار 11 سیریز میں فتح سمیٹی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 283 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کے 263 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ 266 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔ آسٹریلیا 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ساؤتھ افریقہ 259 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔