Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تو اس میں سخت شرائط بھی شامل کی گئیں جس پر کھلاڑی پریشان تھے لیکن پی سی بی نے کچھ نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کنٹریکٹ کی شق میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی سی بی نے گزشتہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ پیش کیے تھے۔
کنٹریکٹ کی ایک شق میں لکھا تھا کہ کرکٹرز کسی جگہ کام نہیں کر سکیں گے۔ کنٹریکٹ کی اس شق کی وجہ سے کرکٹرز پریشان اور کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے کا سوچ رہے تھے۔
پی سی بی نے کنٹریکٹ کی شق میں ترمیم کر کے کنٹریکٹ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ختم ہونے کے باوجود کئی کھلاڑی ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہیں اور تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔