ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیوڈ ملر نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہاردک پانڈیا کا کیچ پکڑ کر انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیچز کی نصف سنچری مکمل کر لی اور ساتھ ہی پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ شعیب ملک نے 111 میچز میں پچاس کیچ تھامے جبکہ شعیب ملک نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ تین کیچز پکڑے۔
دوسری جانب ڈیوڈ ملر نے یہ کیچز کی نصف سنچری ریکارڈ 72 میچوں میں ہی مکمل کر لی۔ ڈیوڈ ملر نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ چار کیچز پکڑے۔ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے ہی اے بی ڈی ویلیئرز ہیں جنہوں نے 78 میچوں میں 44 کیچز تھامے۔ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے بھی 44 ہی کیچز پکڑے ہیں۔